بندۂ مومن جس طرح دنیا میں اللہ تعالی کے ساتھ جڑنے کی وجہ سے راحت و سکون محسوس کرتا ہے وہاں وہ آخرت کی جستجو میں بھی لگا رہتا ہے اور آخرت کی جستجو میں کامیابی کے لیے شریعت نے جو طریقے بیان کیے ہیں ان میں سے ایک خوبصورت طریقہ صدقہ کرنا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے:
"وَابْتَغِ فِیْمَا آتَاکَ اللّٰہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ"
جو مال اللہ نے تمہیں دیا ہے، اس سے آخرت کا گھر تلاش کرو۔
(سورہ قصص :77)
صدقے کی ایک بہترین صورت یہ ہے کہ اللہ تعالی کے دیے ہوئے مال میں سے معاشرے کے ان مستحق افراد پر
خرچ کیا جائے جو مالی استطاعت سے محروم ہیں جیسا کہ
ارشاد ربانی ہے: "وَاٰتُوْھُمْ مِنْ مَالِ اللّٰہِ الَّذِی اٰتَاکُم"
اور ان کو اللہ تعالی کے دیے ہوئے مال سے دو.
(سورہ نور 33)
اسی طرح فرمایا
"وَالَّذِیْنَ فِیْ اَمْوَالِھِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُوْمِ"
اور ان کے مالوں میں ایک مقرر حصہ ہے۔سوال کرنے والے کے لیے اور (اس کے لیے) جسے نہیں دیا جاتا۔
(سورہ معارج 25-24)
اسی ذمہ داری کو انفرادی اور اجتماعی طریقے سے بطریق احسن نبھانے کے لیے "قرآن کالج اینڈ اسلامک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ" کے تحت اَلْوَقْفُ القُرآنی الْخَیْرِی کے نام سے قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ اور قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی نگرانی ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ ہر طرح کے سفید پوش لوگوں
کی امداد اور عوام الناس کے لیے خیر کے کاموں کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس وقت اس شعبے کے تحت درج ذیل امور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں.
روزے داروں کی سحری و افطاری
یتیموں کی کفالت
بیوہ عورتوں کی کفالت
مساکین کی کفالت
مساجد کی تعمیر
صاف پانی کا بندوبست
قرض کی ادائیگی
مدرسین و طلباء کے لیے رہائش
میت کی تکفین و تدفین
اسلامی شادی
قران مجید اور دینی کتب کی نشر و اشاعت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
"فَطُوبٰی لِمَنْ جَعَلَ اللّٰہُ مَفَاتِیْحَ الْخَیْرِ عَلٰی یَدَیْہِ"
خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے ہاتھ میں اللہ تعالی نے خیر کی چابیاں رکھ دی ہیں۔ (سنن ابن ماجہ 237)
آئیے
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اپنے مستحق بہن بھائیوں کو ان کا حق پہنچانے کا ذریعہ بنیں۔
جس کے لیے درج ذیل اکاؤنٹ مختص کیا گیا ہے.
Bank Account Details
TITLE AL WAQAF AL QURAANI AL KHAIRI A/C NO# 218100084600001 IBAN CODE PK46BKIP0218100084600001 BRANCH CODE 2181 BRANCH NAME BANKISLAMI PAKISTAN LIMITED PATTOKI